ترال //آرم پورہ نودل ترال میں جاں بحق 6 جنگجوئوں کی یاد میں پیر کو ترال اور اونتی پورہ میں تیسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔ آرمپورہ ترال میں جاں بحق جنگجو انصار غزوۃالہند نامی جنگجو تنظیم کے ساتھ وابستہ تھے۔ صالح محمد آخون ، راسخ میر ،رئوف میر، عمر رمضان ،ندیم اور جاوید کھانڈے کی ہلاکت پر مسلسل تیسرے روز بھی دونوں قصبوں میں دکانیں ،کاروباری ادارے وتجارتی مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔ہڑتال کے باعث ترال اور اونتی پورہ میں مومولات زندگی متاثر رہے۔اس دوران جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں دعائیہ وفاتحہ خوانی کی مجالس منعقد ہوئیں ۔