سرینگر //حکومت نے پچھلے 6برسوں کے دوران تعینات کئے گئے ایس پی اوز کی سکریننگ کے لئے ضلع سطح کی آفیشل کمیٹیوں کو تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے ۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق ہر ایک کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ڈپٹی کمشنر کریں گے اور اس کمیٹی کے ممبران متعلقہ ضلع ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ( سی آئی ڈی ۔ ایس بی ) ہوں گے ۔’’ یہ کمیٹیاں پچھلے 6 برس کے دوران انگیج کئے گئے ایس پی اوز کے انتخاب ، کردار اور کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔‘‘ اس حکمنامے کے مطابق یہ تمام کمیٹیاں اپنا رِپورٹ ایک ماہ کے اندر محکمہ داخلہ اور ڈی جی پی کو پیش کریں گے۔