کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے گلورہ لنگیٹ سے تعلق رکھنے والے58سالہ شہری پر دو بارہ سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا۔ غلام حسن ملک ولد غلام محی الدین ملک ساکن گلورہ لنگیٹ ہندوارہ تحصیل صدر تحریک حریت کو گزشتہ سال کی عوامی احتجاجی مہم کے دوران حراست میں لیا گیاتھا۔ 4ستمبر 2016کو پولیس نے غلام حسن ملک کو گرفتار کیا اور پبلک سیفٹی کے تحت کوٹ بلوال جیل منتقل کیا ۔مارچ2017میں ہائی کورٹ نے ان پر عائد سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیکر اسکی رہائی کے احکامات صادرکئے ۔لیکن انہیں رہا نہیں کیا گیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایک روز قبل غلام حسن ملک پر دو بارہ پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے اس کو پھر سے کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔