سرینگر//انسٹی چیوٹ آف انجینئرس کے جموں کشمیرمرکزمیں جمعرات کو 55واں انجینئرس ڈے منایا گیا۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں انسٹی چیوٹ آف انجینئرس کے ایگزیکیٹوممبران،کارپوریٹ ممبر،فیلڈانجینئر ،انجینئرنگ طلاب اور ریسرچ اسکالرموجود تھے۔محکمہ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری شلیندرکمار نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔انجینئرخورشیداحمدگنائی سابق مشیر گورنر،انجینئراطہرامین خان کمشنر سرینگرمیونسپل کارپوریشن نے مہمان ذی وقار کے طورتقریب میں حصہ لیا۔تقریب میں مقررین نے انجینئرنگ شعبے میں معروف انجینئروں کے کارناموں کواُجاگر کیا ۔ اس موقعہ پرخورشیداحمدگنائی نے کہا کہ انجینئرسماج کاایک اہم حصہ ہیں اورانہیں جموں کشمیرکی ہمہ جہت ترقی کیلئے کلہم اپروچ اپنانا چاہیے۔