عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر// ایمیزون الیکسا کی طرف سے ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جون 2024 میں چھ شہروں میں 750 والدین کے درمیان کی گئی سروے سے پتہ چلاہے کہ تقریباً 54 فیصدوالدین اکثر یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کے پاس بچوں کے سوالات کے فوری جوابات نہیں ہوتے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 44 فیصدسروے شدہ والدین نے موقع پر ہی جوابات دینے کا اعتراف کیا۔ سروے میں تقریباً 60 فیصدوالدین نے اشارہ کیا ہے کہ جب بچے بظاہر آسان سوال پوچھتے ہیں تو وہ اکثر خود کو مشکلات میں پاتے ہیں جیسے کہ “سردیوں اور گرمیوں کے درمیان کون سا موسم آتا ہے؟”۔ 63 فیصد والدین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بچے ٹی وی دیکھتے ہوئے زیادہ متجسس ہو جاتے ہیں اور سوالات کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی نے والدین تک رسائی اور معلومات کو اپنے بچوں تک منتقل کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے میں مدد کی ہے۔سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ 80 فیصد سے زیادہ والدین اکثر ایسی معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جو ان کے بچوں کے سوالات کے جوابات دینے میں ان کی مدد کر سکتی ہے۔ دلیپ آر ایس، الیکسا، ایمیزون انڈیا کے منیجر نے کہا کہ’’بچے فطری طور پر اپنے ارد گرد کی دنیا کے بارے میں جوابات کی تلاش میں مسلسل رہتے ہیں۔
والدین کیلئے یہ بہت اہم ہے کہ وہ اپنے سوالات کا جواب ان طریقوں سے دیں جو معلوماتی، سمجھنے میں آسان، تعمیری، اور عمر کے لحاظ سے مناسب ہوں‘‘۔