سرینگر//ریاستی سرکار نے 51مختلف خدمات کیلئے لئے بیان حلفی طلب کئے جانے کے سلسلہ کو ختم کرنے کے احکامات کو منظوری دے دی ہے۔ جن امور کے لئے اب بیانِ حلفی داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اُن میں ذیل کے امور شامل ہیںـ:کواپریٹوسو سائٹیز کی رجسٹریشن کیلئے لئے /سبکدوش ہونے والے افسران،ملازمین کے حق میں این ڈی سیز جاری کرنے کیلئے لئے حلف ناموںکو اقرار ناموں سے تبدیل کیا گیا ہے جن پر فوٹوگراف کے ساتھ دو گارنٹرہوں/ طلبہ کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے طلبہ سے داخلہ فارم وامتحانی فارم جمع کرنے کی خاطر لئے جاتے ہیں/یا وہ دستایزات جو طلبہ نے ایک کالج یا کورس سے دوسرے کالج یا کورس میں منتقلی کے وقت جمع کرتے ہیں/ صحیح پتہ کی تصدیق،زمرے اورذات کی تصدیق کیلئے عارضی داخلے کے سلسلے میں/ جی پی فنڈ ایڈوانس،جی پی فنڈ کی حتمی رقم حاصل کرنے کیلئے/ شکایت کے ازالہ کے لئے جمع کئے جانے والے حلف نامہ/مارکس سرٹیفکیٹ /ڈپلومہ،ڈگری سرٹیفکیٹ کی ڈپلیکیٹ حاصل کرنے / نام اور یوم پیدائش میں غلطی دور کرنے کیلئے/مخصوص زمرے کی سند حاصل کرنے کیلئے/ نئے گاڑیوں کی تازہ رجسٹریشن کیلئے/ روٹ پرمنٹ جمع اور روٹ پرمنٹ جاری کرنے کیلئے، قرضہ حاصل کرنے کی خاطر گاڑی کو گروی رکھنے کے لئے /گاڑی کے قرضے کے خاتمہ پر قرضہ دینے والے کا استحقاق ختم کرنے کیلئے /گاڑی کی تبدیلی کیلئے، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کیلئے، گاڑی خریدنے کے بعد اختیار نامہ جاری کرنے کیلئے، سکونت کی سند جاری کرنے کیلئے، جنم اور موت کی تاریخ کی رجسٹریشن کی سند جاری کرنے کیلئے، جنم ،موت کی سند میں غلطی کو دور کرنے کیلئے/ وارڈ سرٹیفکیٹ تیار کرنے کیلئے، کاروباری علاقوں میں صفائی کے انتظامات اور بلڈنگ تعمیر کرنے کی اجازت، تجارتی مراکز میں پارکینگ کی اجازت کیلئے، غیر قانونی تعمیرات کو ازخود ہٹانے کیلئے ،قصبے کے اندرغیر رہائشی علاقوںکیلئے این او سی جاری کرنے کیلئے / این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے/دوسرے بورڈوں سے بورڈ آف سکول ایجوکیشن میں اہلیت اور 11ویں اور 12ویں جماعتوں میں داخلے کیلئے جمع کئے جانے والے حلف نامے/ 12ویں جماعت میں بہتری کیلئے دئے جاننے والے امتحان میں شرکت کیلئے/ایک ریاست سے دوسری ریاست مائیگریشن سرٹیفکیٹ کی ڈپلی کیٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے اور مختلف وجوہات کی وجہ سے چند سال تعلیم ترک کرنے والے طلبہ سے لئے جانے والے حلف نامے/ بین صوبہ،بین ضلع تبادلوں کیلئے لئے جانے والے حلف نامے/نوکر پیشہ اساتذہ اور لیکچراروں کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے حصول اور تحقیقات/ میڈیکل کلیموں کی ادائیگی/ سیلف ہیلپ گروپ کے لئے درخواست دینے والے بیروزگار انجینئروں / سیلف ہیلپ گروپ یا گروپوں کی رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے والوں/سیلف ایمپلائمنٹ سکیم کے تحت ڈیری، پولٹری ، شیپ اورفشریز یونٹ قائم کرنے کے خواستگار بیروز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں سے / فیکٹری کی رجسٹریشن کے دوران زمین، فیکٹری کی ملکیت کے بارے میں/سرکاری ملازمتوں میں جوائین کرنے کے لئے بغیر واجب الادا ایڈوانس کے حصول کے لئے/ جموں و کشمیر پراویڈنٹ فنڈ ایکٹ سکیم1961کے تحت رضاکارانہ رجسٹریشن کے لئے/ آجرکی طرف سے فارم19-A میں پراویڈنٹ تفصیلات دینے میں ناکامی کی صورت میں پراویڈنٹ واجبات کی ادائیگی کی خاطر/PMAY/IAYC، سوچ بھارت مشن، کنٹریکچول ملازمتوںکیلئے/NRLM,SRLMاور پنچایت گھروں، کمیونٹی ہالوں اور سڑکوں کے لئے اراضی وقف کرنے والوں سے/ ملازمت سے فراغت کے وقت کار اور سکوٹر کے قرضہ جات کیلئے/ریزرو کیٹگری اسناد کے حصول کے لئے/ فرد ِ انتخاب، جمعبندی، گرداوری، انتقال کی تصدیق ، وراثتی انتقال ، نقل انتقال، زمین کی حدبندی اور تتمہ شجرہ کے حصول کی خاطر لئے جانے والے حلف ناموں کو اب منسوخ کیاگیا ہے۔اب متعلقہ محکموں اور اداروں سے ان تمام خدمات اور امور کے لئے بیان حلفی لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تناظر میں مروجہ قوانین اور قوائد و ضوابط میں ضروری ترامیم عمل میں لائیں۔