سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ صوبہ کشمیر کے دس مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 50 مشروم کاشتکاروں کے ایک گروپ کو کل ڈائریکٹر زراعت کشمیر چوہدری محمد اقبال نے کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر سے جموں و کشمیر کے UT کے باہر ایکسپوزر کم ٹریننگ دورے کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں نے مشروم کے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ مشروم کے سائنسدانوں، ماہرین اور توسیعی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ سائنسی خطوط پر مشروم کی کاشت کے جدید طریقہ کار سے واقف ہو سکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (ٹریننگ) کشمیر، ادریس بشیر نے کہا کہ گروپ پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی (PAU) لدھیانہ پنجاب اور کچھ دیگر ریسرچ اداروں کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع/مشروم سرتاج احمد شاہ اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔