بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع جواہر ٹنل پر کشمیر سیکورٹی سے وابستہ اہلکاروں نے ایک ٹیمپو ٹرولر میں سیب کی چار پیٹیوں میں چھپا کر صوبہ جموں کی طرف بھکی کو سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 50 کلو بھکی کو ضبط کیا ہے اور 2 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ کشمیر سے جموں کی طرف آنے والی اس ٹیمپو کو معمول کی تلاشی کیلئے ٹنل اس پار روکا گیا اور اس دوران گاڑی میں سوار 2 مسافروں نے پہاڑی کے راستے ویری ناگ کی طرف بھاگنے کی کوشش کی جسے وہاں تعینات کشمیر سیکورٹی کے افسروں و اہلکاروں نے ناکام بنایا دیا اور نثار احمد وانی اور گلزار احمد گنائی ساکنہ بڈگام کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں گاڑی کی تلاشی کے دوران ان کے سامان سے منسلک سیب کی چار پیٹیوں میں لفافوں میں پیک 50کلو کے قریب فکی برامد کی ۔ جواہر ٹنل پر تعینات سیکورٹی انچارج انسپکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ ضبط کی گئی بھکی اور دونوں ملزموں کو ضابطہ قانون کے تحت پولیس سٹیشن قاضی گنڈ کشمیر کی تحویل میں دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔