Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

۔50فیصد سے زیادہ اراکین پہلی بار منتخب ۔2018میں 3خواتین منتخب ہوئیں،2024میں بھی یہی تعداد

Mir Ajaz
Last updated: October 11, 2024 11:11 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

شگن پریہار سب سے کم ، عبدالرحیم راتھر سب سے عمر رسیدہ

سرینگر//یہ محض اتفاق ہے کہ پچھلی اسمبلی، 2018میں تین خواتین ایم ایل ایز تھیں، جبکہ اس سال بھی ان کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔2014 میں، این سی کی شمیمہ فردوس اور پی ڈی پی کی آسیہ نقاش منتخب ہونے والی صرف دو خواتین تھیں لیکن پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اپنے والد اور اس وقت کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید کی وفات کے بعد 2016 کے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد ایوان میں ان کے ساتھ شامل ہوئیں۔امسال شمیمہ فردوس نے اپنی حبہ کدل سیٹ برقرار رکھی جبکہ سکینہ مسعود ڈی ایچ پورہ سیٹ دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔کشتواڑ سے شگن پریہار اس سال ان میں شامل ہوئی ہیں۔
پہلی بار منتخب
جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 منتخب اراکین میں 51 ایسے ایم ایل ایز ہیں، جو پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے پاس نئے ایم ایل ایز کی سب سے زیادہ تعداد 24 ہے۔بی جے پی کے پاس 15 پہلی بار منتخب ایم ایل ایز ہیں، جو کہ اس کی مجموعی تعداد کا نصف سے زیادہ ہے۔کانگریس کے پاس دو پہلی بار منتخب ایم ایل ایز ہیں۔ 7 آزاد امیدواروں میں سے 6 پہلی بار اس ایوان کے رکن بنے ہیں۔پی ڈی پی کے تینوں منتخب اراکین اور ایک عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے بھی اسمبلی میں نئے ہیں۔کئی نئے منتخب ایم ایل ایز ماضی میں لوک سبھا، راجیہ سبھا یا قانون ساز کونسل کے اراکین رہ چکے ہیں۔ ان میں سابق ہائی کورٹ کے جج اور این سی رہنما حسنین مسعودی شامل ہیں، جو 2019 سے 2024 تک لوک سبھا کے رکن رہے۔ پی ڈی پی کے رہنما میر محمد فیاض، جنہوں نے کپواڑہ سے انتخابی مقابلہ جیتا، 2015 سے 2021 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ 47 سالہ فیاض نے 2014 کے اسمبلی انتخابات میں صرف 151 ووٹوں سے شکست کھائی تھی۔این سی رہنما بشیر احمد ویری، سیف الدین بٹ، جاوید احمد مرچال، سرندر کمار چودھری اور شوکت حسین گنائی اوربی جے پی سے وکرم رندھاوہ، ماضی میں قانون ساز کونسل کے اراکین رہے ہیں۔
عمر رسیدہ اراکین
ادھر بی جے پی کی 29 سالہ شگن پریہار نو منتخب اراکین میں سب سے کم عمر جب کہ نیشنل کانفرنس کے عبدالرحیم راتھر سب سے عمر رسیدہ رکن ہیں۔پریہار، 30 سال سے کم عمر کی اسمبلی کی واحد رکن ہیں جبکہ چرا رشریف سے 7 بار ایم ایل اے رہ چکے راتھر سب سے عمر رسیدہ ہیں جنکی عمر 80سال ہے۔بانڈی پورہ سے کانگریس ایم ایل اے نظام الدین بٹ 77 سال کی عمر میں دوسرے سب سے معمر رکن ہیں اس کے بعد سی پی آئی(ایم) کے کولگام ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی ہیں جن کی عمر 75 سال ہے۔نیشنل کانفرنس کے عیدگاہ کے ایم ایل اے مبارک گل کی عمر 73 سال ہے، بیروہ کے ایم ایل اے محمد شفیع وانی، پٹن کے ایم ایل اے جاوید ریاض اور اننت ناگ کے ایم ایل اے پیر زادہ محمد سعیدسبھی 71 سال کے ہیں۔دیگر منتخب عمر رسیدہ افراد میں حسنین مسعودی، سرجیت سلاتھیااور بلدیو راج ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق10 سب سے کم عمر نو منتخب ایم ایل اے میں پی ڈی پی کے وحید پرہ (پلوامہ)، عام آدمی پارٹی کے معراج ملک(ڈوڈہ)، این سی کے مہر علی (کنگن)، آزاد رامیشور سنگھ(بنی)اور بی جے پی کے سنیل بھردواج (رام نگر)شامل ہیں۔ 23ایم ایل ایز کی عمریں 41 سے 50 سال کے درمیان ہیں، جب کہ 22 ممبران کی عمریں 61 سے 70 سال کے درمیان ہیں۔ چھ ایم ایل اے کی عمریں 40 سال سے کم ہیں، جن میں پریہار بھی شامل ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں 40روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان
جموں
نوکری کے متلاشیوں کو دھوکہ دینے کا الزام | گورنمنٹ سکول ٹیچر گرفتار، 15دن کی عدالتی تحویل میں
جموں
پونچھ میں المناک سڑک حادثہ، دو سکوٹی سوار لقمہ اجل
پیر پنچال
بی ایچ سی بدھل میںمنظور شدہ 24 اسامیوں میں سے صرف 6 پر تعیناتیاں مریض 60 کلومیٹر دور راجوری جانے پر مجبور،پی ایچ سی کی حالت کودرست کرنے کی مانگ
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

گولیوں کا جواب گولوں سے آپریشن سندور بہادری کی علامت

May 31, 2025
صفحہ اول

پہلگام واقعہ کے بعد ہندو پاک کے مابین محدود جنگ ہوائی جہاز کا نقصان ہوا،6 طیاروں کو مار گرانے کا پاکستانی دعویٰ بالکل غلط: جنرل چوہان

May 31, 2025
صفحہ اول

فعال کوویڈ کیسز 2,710 ۔7 اموات درج

May 31, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

دہشت گردوں کے ذریعے ’’پراکسی وار‘‘ کیا گیا تو گھر میں گھس کر ماریں گے :نریندر مودی

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?