جموں//ریاستی سرکار نے اس بات کا اعتراف کیاہے کہ سال2014میں قائم کئے گئے بیشتر انتظامی یونٹوں میں عملے کی کمی پائی جا رہی ہے اور صوبہ جموں میں کل منظور شدہ 1740اسامیوں میں سے 957خالی پڑی ہیںجبکہ کشمیر میں 1380اسامیوں میں سے 625خالی ہیں۔قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی ممبر اسمبلی شکتی پریہار کے ایک سوال کے جواب میں سرکار نے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں خطے میں ایس ڈی ایم کی 1، تحصیلداروں کی 08، نائب تحصیلداروں کی 30، جونیئر اسکیل سٹینو کی 24، گرداور/ریڈر کی 83، ڈبلیو بی این کی 68، اکاؤٹس اسسٹنٹوں کی 26، پٹواریوں کی139، جونیئر اسسٹنٹوں کی 173، ڈرائیوروں کی51، اردلی کی191، پروسیس سرور67اور چوکیداروںکی96اسامیاں خالی ہیں۔اسی طرح کشمیر صوبہ میں کل 1380اسامیوں میں سے 625خالی پڑی ہیں جس میں ایس ڈی ایم کی 05، تحصیلدار کی 03، نائب تحصیلدار کی 53، جی قیو کی 51، پٹواری60، جونیئر سٹینو کی 17، اکاؤنٹ اسسٹنٹ کی 17، جونیئر اسسٹنٹ کی 108، ڈرائیور کی 42، ڈبلیو بی این کی 34، اردلیوں کی 136، پروسیس سرور کی45اور چوکیدار کی 54شال ہیں۔سرکار کے مطابق جموں خطے میں کل 1740اسامیوں میں سے 783کو پُر کیا گیا ہے جبکہ 957اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔اسی طرح کشمیر خطے میں1380اسامیوں میں سے 755کو پُر کیا گیا ہے جبکہ 625اسامیاں خالی ہیں ۔