جموں//میونسپل کمشنر جموں ایم راجو کی صدارت میں یہاں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 5 جون 2017 کو منائے جارہے ’عالمی یومِ ماحولیات ‘ کے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔ اس سلسلے میں جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے متعدد مقاما ت پر غیرسرکاری تنظیموں اورعام لوگوں کے اشتراک سے بیداری پروگراموں کااہتمام کیاجارہاہے ۔ پروگرام کے مطابق اس ضمن میں اس روز مین مارکیٹ تریکوٹہ نگر سے صبح 7 بجے ایک ریلی نکالی جائے گی جوکہ جے ڈی اے پارک بالمقابل آربی آئی بنک ریلوے روڈ پرساڑھے 7 بجے اختتام پذیرہوگی جہاں پرپودوں کی شجرکاری کی جائے گی اورمصوری کے مقابلوں میں اول آنے والوں کوانعامات سے نوازہ جائے گا۔ میونسپل کمشنرایم راجو نے سماجی وغیرسرکاری تنظیموں اورطلباء وعام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں ان تقاریب میں شرکت کرکے اس پروگرام کوکامیاب بنائیں۔انہوں نے جے ایم سی کے اہلکاروں کوہدایات دیں کہ وہ اس اہم پروگرام کوکامیاب بنانے کے لئے لگن وتندہی سے تیاریاں شروع کریں۔ میٹنگ میں جوائنٹ کمشنر (اے) جے ایم سی آرایس جموال اوردیگرافسران بھی موجودتھے۔