عظمیٰ نیوز سروس
جموں//بھاجپاسنیئرلیڈر اور سابقہ ممبر اسمبلی دیویندر سنگھ رانا نے کہاہے کہ 5 اگست 2019 کی سیاسی پیش رفت سے جموں و کشمیر میں ایک نئے دور کے آغازہوا جس سے دونوں خطوں کے لوگوں کو سیاسی میدان میں یکساں مواقع مل رہے ہیں اور چند منتخب لوگوں کی بالادستی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ہفتہ وار عوامی سماعت کے دوران ڈیپوٹیشن اور افراد سے بات چیت کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کی کہانی میں فعال طور پر شامل ہوا ہے۔رانا نے کہا کہ ’’پتھر پھینکنے اور ہرتال کے کلچر نے سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس نے واضح طور پر طاقت کے مالک سیاسی اداکاروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، جو اپنے ہی بھائیوں کے مصائب اور اذیتوں پر پل رہے تھے۔دیویندر رانا نے کہا کہ بی جے پی مکمل امن اور معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مشن موڈ پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چار سالوں میں درجکئے گئے سنگ میل یہاں کی حکومت کی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔رانا نے کہا کہ وزیر اعظم کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پرایاس کے مشن کے تحت ہمہ گیر ترقی نے ہم وطنوں میں یہ اعتماد پیدا کیا ہے کہ ہندوستان اگلی مدت میں دنیا کی تیسری معیشت بننے جا رہا ہے۔موصوف نے آیوشمان بھارت، ون نیشن ون راشن کارڈ، سٹارٹ اپ، ڈیجیٹل بھارت، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، جن دھن یوجنا، عزت گھر پروگرام اور بہت کچھ جیسے دیگر اقدامات کا بھی تفصیل سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیمیں لوگوں کیلئے فائدہ مندثابت ہوئی ہیں ۔