جموں//جموں پولیس کے آپریشن سنجیونی کے تحت گنگیال پولیس نے بندھورکھ جموں میں ایک ناکہ پرچیکنگ کے دوران ایک شخص کوپانچ کلوگرام گانجاسمیت گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ناکہ پردوران تلاشی ایک شخص کے قبضہ سے 5کلوگرام گانجہ برآمدکیاگیا۔ پولیس نے سمگلرکو گرفتارکر کے اس کے خلاف پولیس سٹیشن گنگیال میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔پولیس نے یہ کارروائی انچارج پولیس سٹیشن گنگیال محمدحنیف کی قیادت اور ایس ایچ اوگنگیال اورایس ڈی پی سٹی سائوتھ جموں سچن گپتاکی نگرانی میں عمل میں لائی۔