سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ میں ایک انڈین فارسٹ سروس سمیت 5ک شمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیںجبکہ ایک افسر کو اپنی موجودہ جگہ سے فارغ کیا گیا۔منگل کو جاری حکم نامہ کے مطابق آئی ایف ایس اور ڈویژنل فارسٹ افسر ڈوڈہ، نونیت سنگھ کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیںایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے طور پر تعینات کیاگیا ہے۔نریش کمار، سب ڈویژنل مجسٹریٹ کٹرہ کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن میں ارشاد احمد کی جگہ جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ارشاد احمد کو مزید تقرری کیلئے عمومی انتظامی محکمہ میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مال جموں میونسپل کارپوریشن سدھیر بالی کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کٹرہ تعینات کیا گیا ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ اطلاعات(آڈیو ویژول ڈویژن) کے ڈپٹی ڈائریکٹر چندر پرکاش کو تبدیل کرکے انہیں ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ دیپک دوبے کو تبدیل کرکے محکمہ اطلاعات(آڈیو ویژول ڈویژن) کا ڈپٹی ڈائریکٹر بنایا گیا۔ ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت نیشنل ہائی وئے بٹوت اومیش شان، جنہیں اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ریاسی کے طور پر تبدیل کیا گیا ہے،کو منگل کو اپنی موجودہ جگہ سے فارغ کیا گیا اور انہیںہدایت دی گئی کہ وہ اپنی نئی جگہ پر فوری طور پر حاضرہوجائیں۔