عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے پولیس کے 5سینئر افسران کو سپر ٹائم سکیل میںترقی دی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ24دسمبر کو سلیکشن کمیٹی- 1کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلہ کے مطابق پولیس گزیٹیڈ سروس ریکروٹمنٹ رولز2024 ، جنہیں 10اکتوبر 2024کو SO 500مین نوٹیفائی کیا گیا ہے،اور جسے سلیکشن کمیٹی کی منظوری حاصل ہے، 5سینئر افسران کو جموں کشمیر پولیس سروس کے سپر ٹایم سکیل1- میں ترقی دی جارہی ہے۔ان افسران میں سرینگر ضؒع کے موجودہ ایس ایس پی امتیاز حسین میر، سہیل منور میر، رمیش کمار انگرال، محمد ارشد، اور طاہر سجاد بٹ شامل ہیں۔ان کی ترقی کا اطلاق دسمبر 2024سے قابل عمل ہوگا۔