۔ 6ماہ تک بند رہنے والے ہوٹلوں میں آج بیٹھنے کیلئے جگہ دستیاب نہیں ہے:ترون چُگ
جموں//بی جے پی کے قومی جنر ل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارچ ترون چُگ نے کہاہے کہ جموں کشمیر میں 5اگست2019کے بعد عوام کو کرفیو اور تاناشاہی حکومتوں سے نجات ملی ہے اورمرکزی زیر انتظام علاقے میں ترقی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں خاموشی ہے اور خوشحالی پر طرف سے دیکھی جا رہی ہے ۔جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو جموں کشمیر میں خوشحالی اور تعمیروترقی راس نہیں آتی ہے اور وہ جموں کشمیر میں امن بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں 5اگست2019کے بعد عوام کو کرفیو اور تاناشاہی سے نجات ملی ہے اور مرکزی زیر انتظام علاقے میں ترقی ہوئی ۔ چگ نے کہا کہ پہلے بار جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے جس میں لوگوں نے بھاری شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ پنچایتوں اور ڈی ڈی سی میں جیت کر آئے اور 22لاکھ لوگوں نے امید وار وں کو چنا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوئیں، عام لوگوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو اپنے حقوق ملے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں 6ماہ کرفیو ہوتا تھا اور لوگ گھروں میں رہنے کے ساتھ ساتھ کارو بار اور ہوٹل بند رہتے تھے لیکن آج وہاں ہوٹل سیاحوں سے بھرے ہے اور جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر بھارت کی شبیہ بگاڑنا چاہتے ہیں ۔