جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے یوانِ زیریں میں علی محمد ساگر کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے آرٹیزن کریڈٹ کارڈ سکیم کے تحت 44414 کاریگروں کو 62.36 کروڑ روپے کی انٹرسٹ سبسڈی فراہم کی جبکہ نومبر 2017 کے آخر تک متعلقہ کاریگروں میں 375 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ ہینڈی کرافٹس کے مختلف تربیتی مراکز میں ہر سال 7500 افراد کو تربیت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی تربیت کیلئے فی ماہ 500 روپے جبکہ ایڈوانس تربیت کیلئے ہر ایک کاریگر کو فی ماہ 700 روپے کا مشاہرہ دیا جاتا ہے ۔ وزیر نے اس موقعہ پر ریاست میں دستکاری سیکٹر کو آگے بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات اور ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ اس موقعہ پر مبارک گُل ، ایم وائی تاریگامی اور عابد حسین انصاری نے ضمنی سوالات پوچھ کر کئی معاملات اجاگر کئے ۔