سرینگر//4 آزاد ایم ایل ایز کی جانب سے نیشنل کانفرنس کی حمایت کرنے کے بعدنیشنل کانفرنس کو اکیلے ایوان میں اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔کانگریس کے بغیر بھی این سی اب جموں و کشمیر کی آنے والی حکومت بنا سکتی ہے۔ پیارے لال شرما، ستیش شرما، چودھری محمد اکرم، اور ڈاکٹر رامیشور سنگھ ،جنہوں نے اندروال، چھمب، سرنکوٹ اور بنی سیٹیں جیتی ہیں، نے این سی کی حمایت کی ہے۔