جموں//حکومت نے چار کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکاما ت جاری کئے ہیںجس کے مطابق رشید اعظم انقلابی کو محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری جموں کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے جاری حکمنامہ 496-GAD of 2017 مورخہ 19-04-2017کے مطابق جی ایس چب ڈائریکٹر فوڈ سپلائز اینڈ کنزیومر افیر جموں کو پلاننگ و ڈیولپمنٹ محکمہ میں سیکرٹری لگایا گیا ہے جب کہ تصدق جیلانی ڈائریکٹر فود سول سپلائز و کنزیومر افیر کشمیر کو اسی محکمہ کا سپیشل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔چودھری رشید اعظم انقلابی چیف ایگزیکٹو افسر واٹر شیڈ پروگرام کو ڈائریکٹر فوڈ سپلائز و امور صارفین جموں لگایا گیا ہے ، وہ جی ایس چب کی جگہ لیں گے۔ نثار احمد وانی سپیشل سیکرٹر ی امور صارفین کو تصدق جیلانی کی جگہ ڈائریکٹر فوڈ سپلائز کشمیر لگایا گیا ہے۔