سرینگر// عدالت عالیہ نے کولگام کے4کم عمر لڑکوں ’جومختلف دفعات کے تحت قید ہیں ،کی درخواست ضمانت رد کئے جانے کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کولگام کے احکامات کو برقرار رکھا ہے ۔ان چاروں لڑکوں کے خلاف پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایف آئی آر زیر نمبر01/2018زیر دفعات363,376اور109درج ہیں ۔ان کم عمرملزمین کو جب سی جے ایم کولگام کی عدالت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ13(2)کے تحت انہیں اوبزرویشن ہوم بھیج دیا۔اس کے خلاف ملزمین کی طرف سے پیش ہوئے وکلاء نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا اور ضمانت درخواست مسترد کئے جانے کیخلاف جائزہ پٹیشن دائر کی ۔اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس محمد یعقوب میر پر مشتمل بنچ نے سی جے ایم عدالت کے فیصلے کو برقرا ر رکھنے کا فیصلہ صادر کیا ۔