پلوامہ+شوپیان /سید اعجا ز+شاہد ٹاک/دربہ گام پلوامہ، ناگہ بل ترال،رام نگری اور نازنین پورہ کیگام میں4 پنچایت گھروں کو آگ لگائی گئی۔اس طرح دو دن میں ایسے5واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ضلع پلوامہ کے دربہ گام گائوں میں سوموار کی رات دس بجے کے قریب نا معلوم افراد نے ایک پنچایت گھر کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے پنچایت گھر کو شدید نقصان پہنچا ۔ قصبہ ترال سے7 کلو میٹر دور ناگہ بل میں ایک زیر تعمیر پنچایت گھر کو سوموار کی شام نا معلوم افراد نے آگ لگا دی جس کی وجہ سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔ واضح رہے سیر جاگیرمیں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب نا معلوم افراد نے ایک پنچایت گھر کو آگ لگا کر نذر آتش کرنے کی کوشش کی تھی۔ادھرضلع شوپیان کے نازنین پورہ کیگام گائوں میں پیر کی شام قریب ساڑے آٹھ بجے ایک پنچایت گھر کو آگ لگائی گئی۔جسکی وجہ سے پنچایت گھر کو جزوی نقصان پہنچا ۔آگ کی وجہ سے پنچایت گھرمیں موجود فر نیچر اور پنچایت گھر کی چھت کو نقصان پہنچا۔ادھر رام نگری شوپیان میں پنچایت گھر کو نذر آتش کیا گیا۔