جموں//منشیات مخالف مہم کے تحت پولیس نے شہر کے اندرا نگر علاقہ میں 4منشیات فروشوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ، ان کے قبضہ سے 5.4گرام ہیروئن، دو رول فائل پیپر اور دو لائٹر بھی برآمد کئے گئے ۔اس سلسلہ میں پولیس تھانہ میراں صاحب میں متعدد دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ انسپکٹر رویندر سنگھ رکوال ایس ایچ او میراں صاحب ، اے ایس آئی یوگل کشور انچارج پوسٹ کلیاں نے ایس ڈی پی او آر ایس پورہ سریندر چودھری اور ایس پی ہیڈ کوارٹر رومیش کوتوال کی نگرانی میں کارروائی کی۔