۔4مزاحمتی لیڈران پیش عدالت

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
 سرینگر//دلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کے سلسلے میں این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے مزید4 مزاحتمی لیڈران کو14روز تک عدالتی تحویل میںجیل بھیجنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔اس طرح ایجنسی کی طرف سے حراست میں لئے گئے ساتوں حریت لیڈران کی پوچھ تاچھ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ 3لیڈران کوپہلے ہی جیل منتقل کیا گیا ہے۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے 24جولائی کے روز حریت کانفرنس(گ) کے چیرمین سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ، حریت ترجمان محمد اکبر کھانڈے عرف ایاز اکبر، معراج الدین کلوال،بشیر احمد بٹ عرف پیر سیف اللہ، حریت(ع) کے میڈیا ایڈوائزر آفتاب ہلالی شاہ عرف شاہد الاسلام اور نیشنل فرنٹ چیرمین نعیم احمد خان کو حراست میں لیکر دلی منتقل کیا۔ ان پر رقومات کے غیر قانونی لین دین اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔اس دوران پٹیالہ ہائوس کورٹ 4اگست کو 7میں سے صرف4گرفتار مزاحتمی لیڈران کو مزیددس روزکی ریمانڈ پر این آئی اے کی تحویل میں دینے کے ساتھ اتفاق کرلیاجن سے نئی دلی میں ہی مزید تفتیش کی گئی۔ان میں الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ معراج الدین کلوال اور نعیم احمد خان شامل ہیں۔عدالت نے شاہد الاسلام، ایاز اکبر اور بٹہ کراٹے کو یکم ستمبر تک عدالتی تحویل میں رکھنے کے احکامات صادر کئے۔پیرکو چونکہ دیگر چار لیڈران الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ معراج الدین کلوال اور نعیم احمد خان کی ریمانڈ کی مدت ختم ہوگئی، اس لئے انہیںمیٹروپولیٹین مجسٹریٹ پنکج شرما کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقعے پر کیس کی اِن کیمرہ (عکس بند)شنوائی کے بعد عدالت نے چاروں لیڈران کو 28اگست تک عدالتی تحویل میں دینے کی ہدایت جاری کی جس کے بعد انہیں جیل منتقل کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ اسی سلسلے کی ایک اور کڑی کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فریڈم پارٹی کے چیرمین شبیر احمد شاہ کو گرفتار کرنے کے بعد دلی منتقل کیا ہے اور انہیں پہلے ہی تہاڑ جیل منتقل کیا گیا ہے۔اس دوران منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتارچاروں گرفتارلیڈروں کے رشتہ داروں نے نئی دہلی سے فون پربتایاکہ ہم اُن سے ہاتھ تک نہ ملاسکے کیونکہ وہ لاک اَپ کے اندرتھے اورہم باہر۔انہوں نے کہاکہ ہمارے درمیان فاصلہ لگ بھگ 4فٹ کاتھا،اورہم دوردورسے ہی اُنھیں دیکھتے رہے تاہم اپنوں کولاک اَپ میں دیکھ کرملاقات کیلئے آئے کچھ مردوزن آب دیدہ ہوگئے ،اورلاک اَپ میں بندلیڈروں کی آنکھیں بھی اشکبارہوئیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں صرف پانچ یاچھ منٹ ملاقات کی اجازت دی گئی ،اوراس دوران ہم نے اپنے گرفتارلیڈروں کوکپڑے اوردوسراکچھ سامان دیا،اورمیلے گندے ہوچکے کپڑے اُن سے لئے ۔رشتہ داروں کے مطابق اسکے بعدسیکورٹی اہلکاروں نے ہمیں یہاں سے جانے کوکہا،اورہم پُرنم آنکھوں کیساتھ لوٹ آئے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *