نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں صحت انشورنس سکیم لاگو کرنے پر وزیر اعظم نریندر مود ی پر تیکھا وار کیا۔کانگریس صدر نے مودی کو الزامات کے کٹہرے میں لاکر کہا’’ کہ انہوں نے جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی میڈیکلیم انشورنس پالیسی متعارف کرانے کے بعدایک پرائیویٹ انشورنس کمپنی کو زندگی بیمہ پالیسی دینے کی حمایت کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی نے ایک نجی انشورنس کمپنی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایسا کیا اور جموں و کشمیر میں حکومت نے مذکورہ کمپنی کو ملازمین کی میڈی کلیم پالیسی کا ٹھیکہ دیا ۔ انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ریلانس کو چوٹ کرتے ہوئے کہا ’’ جب آپ کا اپنا آدمی وزیر اعظم ہو، آپ 13ہزار کروڑ رافیل سودا کرسکتے ہیں ، بجائے اسکے کہ آپکے پاس اسکا کوئی تجربہ نہیں ہے‘‘۔راہل گانڈھی نے کہا’’ ابھی بہت کچھ ہے،جموں و کشمیر کے 4لاکھ سرکاری ملازمین کے ہاتھ بھی باندھے گئے ہیں کہ وہ ہیلتھ انشورنس پالیسی خریں، صرف آپکی کمپنی سے‘‘۔یاد رہے کہ گورنر انتظامیہ نے 20ستمبر کو ایک حکمنامے میں ریلانس جنرل انشورنس کمپنی کو 4لاکھ سرکاری ملازمین کا زندگیبیمہ کرانے کیلئے منتخب کیا۔اس سکیم کو سرکاری ملازمین کیلئے لازمی بنایا گیا۔