جموں//منشیات کے استعمال اور عادت بنانے والے مادوں کے غیر قانونی موڑ کے تئیں حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے، ہول سیل فرموں کا ہدفی معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران، چار فارما اداروں کو عادت بنانے والی دواؤں کی تیاریوں کی خفیہ خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ریاستی ڈرگس کنٹرولر کم کنٹرولنگ اتھارٹی لوتیکا کھجوریا نے اس کے مطابق ان فارماسیوٹیکل اداروں کے خلاف فیصلہ کن نفاذ کی کارروائی کی ہے اور چار فارماسیوٹیکل اداروں کے دواؤں کی فروخت کے لائسنس کو منسوخ کر دیا ہے جن میں میسرز ہیلتھ ویز فارما، راجوری،میسرز نیوجین فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز، کانس پورہ، بارہمولہ،میسرز این ٹی ٹریڈرز، نیو کالونی، سوپور، بارہمولہ، میسرز ایسنس فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز، ز انپہ کدل چھتہ بل سری نگرشامل ہیں۔ عوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ غیر اخلاقی عمل کے کسی بھی واقعے کی اطلاع دیں جس میں نسخے کی دوائیوں کی فروخت یا غلط استعمال شامل ہو، محکمہ کی ہیلپ لائن [email protected] پر دیں۔