بھدرواہ//ضلع ڈوڈہ میں بھدرواہ کے ناکشری گائوں کے قریب ایک ڈرائیور کی لاش جنگل سے پراسرار طور پر برآمد ہوئی ہے ۔36سالہ سنجیت منہاس ولد شکتی کمار منہاس ساکن چنتا بھدرواہ ناکشری گائوں کے نزدیکی جنگل کے وسط میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسکے منہ سے جھاگ نکلنے کی وجہ سے یہ معاملہ مشکوک ہوگیاہے ۔ایس ایچ او بھدرواہ جتندر سمبیال جو موقع پر پہنچے ،نے بتایا کہ معاملہ کی تفتیش جاری ہے اوردفعہ174 آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔گھروالوں کے مطابق سنجیت منہاس جمعرات کی صبح کو گھر سے نکلے تھے، تب سے لے کر انہوں نے
گھر والوں یا دوستوں کی فون کال نہیں اٹھائی ۔سنجیت کی بیوی کے مطابق گھر والوں کو بتائے بغیر 4سے5دنوں تک باہرہی رہتا تھا ۔اتوار کوگائوںوالوں نے اس کی لاش جنگل میں پائی اور پولیس کو اطلاع دی۔ ایس ایچ او جتندر سمبیال نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ اس نے خالی پیٹ شراب اور نیوان کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فار نسک ماہرین نے وہاں سے کچھ نمونے جمع کئے ہیں جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردیاگیاہے۔