سرینگر//9اپریل کو ضمنی پارلیمانی انتخابات کے پہلے مر حلے کے دوران پیش آئے ہلاکت خیز واقعات کے پیش نظر بڈگام ضلع کے جن 38پولنگ مراکز پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی وہاں کل یعنی 13اپریل کو دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے ۔جس کے بعد 15تاریخکو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر شانت مانو نے کہا کہ 3درجن سے زیادہ پولنگ مراکز میں دوبارہ پولنگ کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق سب سیکشن (2) (اے) آف سیکشن 58 برائے ریپزنٹیشن آف پیپل ایکٹ 1951 کے تحت 9 اپریل 2017ء کو جن مندر جہ ذیل پولنگ مراکز میں پولنگ نہیں ہوئی وہاں 13اپریل 2017ء کو صبح 7بجے سے شام 4بجے تک دوبارہ پولنگ ہو گی۔خیال رہے کہبڈگا م اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کئی مراکز پر پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔جن مراکز پر اب دوبارہ پولنگ ہوگی ان میںچاڈورہ اسمبلی حلقے انتخاب کے بوگام بٹہ پورہ ( بی) ۔31،بوگام بٹہ پورہ (بی)32،نوبُگ 33، چک مہند جو دھر 39، واتھورہ (بی)52، زولوا34، گوپال پورہ (اے)55،گوپال پورہ (بی) 56،ڈونی واری57، کرالہ پورہ (اے)60، کرالہ پورہ (بی)61،کرالہ پورہ (ڈی)63،دھرم بُگ (اے) 65، دھرم بُگ(بی)66،باغ مہتاب (بی)۔87،دھرم بُگ (سی)98بڈگام اسمبلی حلقے انتخاب کے نصراللہ پورہ (بی)22، نصراللہ پورہ (سی)23، گلوان پورہ (اے) 28، ہاری پورہ 30، وارہ سنگم 32، سویہ بُگ (ایچ)40، پتلی باغ 107، گلوان (بی)120شامل ہیں اسی طرح بیروہ اسمبلی حلقے انتخاب کے کانہامہ 15، بدرَن( بی) 29، پیرپورہ 34، سہہ پورہ 89، گنڈی پورہ (اے)94 جبکہ خانصاحب اسمبلی حلقے انتخاب کے کنڈورہ (بی) 79چرارِ شریف اسمبلی حلقے انتخاب کے ریہ پورہ 7، گوپال سیف(اے) 9، نو پورہ 16، چرارشریف ( ایم )38، کانِر( اے ) 86، کانر ( بی) 87، ہُشرو90 ، واگام 91پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر شانت مانو نے بتایا کہ انتخابات کرانے کیلئے تمام طر ح کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 15تاریح کو پہلے مرحلے میں ہوئے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا ۔اس دوران چیف الیکٹورل آفیسر شانت منو نے منگل کو بڈگام میں ایک میٹنگ کے دوران ضلع کے 38پولنگ مراکز میں دوبارہ پولنگ کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا۔سی ای او نے متعلقہ آفیسران پر پولنگ کے دن رائے دہندگان اورچنائو عملے کی مکمل حفاظت یقینی بنانے پر زوردیا ۔میٹنگ میں ضلع الیکٹورل آفیسر بڈگام،ایس ایس پی بڈگام اور دیگر متعلقہ آفیسرموجود تھے۔سی ای او نے بتایا کہ ضلع کے 32مقامات پر 38پولنگ مراکز میں سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے جائیں گے تاکہ پولنگ کیلئے تاکہ ساز گار ماحول قائم ہوسکے اور پولنگ کا پرامن اوراحسن طریقے سے انعقاد یقینی بن سکے۔