کنگن//یاترا کے36 ویں روز کل813 یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں حاضری دی۔ امر ناتھ جی کی یاترا شروع ہونے سے اب تک کُل2,57,589یاتریوں نے گپھا میں حاضری دی ہے۔ 29جو ن سے شروع ہو نے والی امر نا تھ یا ترا کے دوران 48یاتر یوں کی جانیں بھی ضا یع ہو ئیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطا بق امر نا تھ یا ترا کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے اورآ خر ی مر حلے پر یا تریوں کی تعداد میں کا فی کمی آ گئی ہے ۔امر نا تھ شرا ئن بورڈ کی جا نب سے جا ری کئے گئے بیا ن کے مطا بق امر نا تھ یا ترا اپنے آ خر ی مر حلے میں داخل ہو چکی ہے ۔شرا ون پو نیما ،رکھشا بندھن کے دن چھڑی مبا رک گپھا تک پہنچا ئی جا ئے گی اور پو جا پاٹ کے بعد یا ترا کا ختتام ہو گا ۔ ادھر ملک کی مختلف ریا ستوں اور مر کزی زیر انتظام علا قوں سے آ نے والے یا تریوں نے امر نا تھ شرا ئن بورڈ اور ریا ستی حکو مت کی جا نب سے اٹھا ئے گئے اقدا مات پر اطمنا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ یا ترا کے دوران مقا می مسلما نوں نے جس مہما ن نوا زی کا مظا ہر اہ کیا اس کی کہیں مثا ل نہیں ملتی ہے اور ریا ست جموں وکشمیر کے بارے میں جو افوا ہیں پھیلا ئی جا رہی ہے وہ حقیقت سے کو سو دور ہیں ۔