نئی دہلی //مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کی صدارت میںجی ایس ٹی کاؤنسل کی 28 ویں میٹنگ میں اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ سینیٹری نیپکن کو جی ایس ٹی سے باہر کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 28 فیصد والے کئی پروڈکٹس پر بھی جی ایس ٹی کم کیا گیا ہے۔ کل ملاکر 35 سے زیادہ مصنوعات پر جی ایس ٹی ریٹ گھٹائے گئے ۔اس سے پہلے کاروباریوں کیلئے جی ایس ٹی ریٹرن کو آسان کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اب جی ایس ٹی ریٹرن بھرنے والا فارم صرف 1 صفحہ کا ہوگا۔ وہیں مہینے میں 3 مرتبہ ریٹرن کے جھنجٹ سے آزادی مل گئی ہے۔ 5 کروڑ روپے تک کے ٹرن اور والوں کوسہ ماہی ریٹرن بھرنا ہوگا۔روز مرہ کے استعمال سے جڑی قریب 30 چیزوں کے جی ایس ٹی ریٹ میں کٹوتی پر غور کیا گیا۔ ان میں سینٹری نیپکن کے علاوہ لیتھیم آئن بیٹری، بیٹری والی گاڑیاں ،ویکوم کلینر،واٹر کولر ،آئس کریم ، بجلی سے چلنے والی گھریلو استعمال کی چیزیں، پینٹس،وارنش،پرفیوم،کاسمٹک جیسی چیزیں شامل ہیں۔