عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر کے زونی مر بابپورہ علاقے میں پیر کے روز ایک 35 سالہ شخص پراسرار حالات میں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔متوفی کی شناخت ریاض احمد وانی ولد مرحوم عبدالعزیز وانی ساکن زونیمار بابپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ریاض احمد کو ان کے کمرے میں غیر معمولی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کے اسباب جاننے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔