عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //مریضوں کو راحت پہنچانے کے اقدام کے تحت نیشنل فارمیسوٹیکل پرائزنگ اتھارٹی نے 35لازمی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پرائزنگ اتھارٹی کی جانب سے جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ، ان میں ورم مختلف ادویات، امراض قلب، بلڈ شوگر ، اینٹی بایئوٹک اور نفسیاتی ادویات کی دوائیاں شامل ہیں۔ اس حوالے سے وزارت کیمیات اور کھاد نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ Parcetmol، Aceclofenac، Amoxylin،Atorvastatin،Trypsin، Chymotrypsinاور شوگر بیماری کی مختلف نئی ادویات Empagliflozin، Sitagliptin اور Metmorphin کے نام شامل ہے۔ پرائزنگ اتھارٹی کے مطابق ان ادویات سے بننے والی تمام ادویات پر قیمتوں میں کمی لاگو ہوگی۔ پرائزنگ اتھارٹی کے مطابق Aceclofenac- paracetmol,Trypsin اور chymotrypsin سے بنی AKUMS Drugs anD pharmaceuticals اور Dr. Reddy labrotoryکی اب یہ ادویات 13روپے میں دستیاب ہوگی اور Cadila Pharmaceuticalsکی یہ دوائی صرف 15روپے میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح گائوٹ مخالف دوائی Atorvastatin 40mg اورmg Clopidogrel 75اب صرف 25.61پر دستیاب ہوگی۔ بچوں کیلئے استعمال ہونے والی Calceferolاور Vitamin D3فی ملی لیٹر 31.77پیسہ دستیاب ہوگا۔ حکم نامہ میں تمام ادویات فروشوں اور ڈیلروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ادویات کا نرخ نامہ دکانوں پر چسپاں کرکے رکھیں۔