جموں// دفعہ 35۔اے ،جس کی سماعت 23اکتوبر2017کوہونی تھی ،لیکن سپریم کورٹ نے ا س روزمعاملے کی سماعت ملتوی کردی ہے کیونکہ سماعت کے روزکیلئے منظورمعاملات کی فہرست میں یہ معاملہ نہیں ہے۔یہ جانکاری کیس کے قریبی ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کوبتائی ۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے اپنی پیشگی فہرست میں اس معاملے کی شنوائی کے لئے کیلئے 23اکتوبر 2017کی تاریخ مقررکی تھی لیکن اب یہ کیس حتمی فہرست میں نہیں ہے ۔جس کے نتیجہ میں تکنیکی لحاظ سے اس معاملے کی شنوائی اب 23 اکتوبر 2017کونہیں ہوسکے گی۔ یہ بات سنجے کمارتیاگی سپریم کورٹ ایڈوکیٹ وممبرجموں وکشمیرسٹیڈی سنٹرنے کشمیرعظمیٰ کوبتائی۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ جموں وکشمیرسٹیڈی سنٹردفعہ 35۔اے کوچیلنج کرنے میں کلیدی حیثیت کاحامل ہے۔اس دفعہ کے تحت ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں کوخصوصی اختیارات حاصل ہیں۔تیاگی نے کہاکہ 23اکتوبر 2013 کی فائنل لسٹ میں یہ معاملہ نہیں ہے ۔نتیجہ کے طورپر سپلیمنٹری لسٹ میں اس کے امکانات بہت کم ہیں۔ اس لئے تکنیکی طورپر 23اکتوبر 2017کواس معاملے کی سنوائی ناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 35۔اے کی شنوائی کے لئے نئی تاریخ کافیصلہ سپریم کورٹ خودکرے گی۔