۔35اے کا دفاع

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر// ریاست کی وحدت اور انفرادیت کا دفاع کرنے موقف دہراتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے واضح کیا کہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی۔ لیہہ میں  یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے دفعہ35اے کی دفاع کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ریاست کے تینوں خطوں کے لوگ اس بات پر متحد ہیں کہ ریاست کی خصوصی حیثیت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے دفعہ35کو لوگوں کے جذبات کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے لداخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے لوگ کشمیر اور جموں خطوں کے لوگ شانہ بشانہ ریاست کی خصوصی حیثیت کی دفاع میں کھڑے ہونگے۔اس سے قبل ناصر اسلم وانی نے پارٹی کا بلاک چس ہاٹ کے دفتر کا بھی افتتاح کیا،جبکہ اس موقعہ پر منعقدہ تقریب کے دوران نیشنل کانفرنس کے کارکن اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ ناصر اسلم وانی نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں تک پہنچیں اور پارٹی پروگرام کے تحت ان تک نیشنل کانفرنس کا موقف پہنچائیں۔انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ تینوں خطوں کی یکساں ترقی کے محاذ پر متوازی رہی ہے،جبکہ لداخ میں نیشنل کانفرنس کا کام اس بات کی عکاسی ہے،کہ خطے یا مذہب کی بنیاد پر کوئی بھی کام ہاتھوں میں نہیں لیا گیا۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *