۔35اےہٹانے کا مقصد حق خود ارادیت چھیننا

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر//حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق  نے کہا ہے کہ نئی دہلی عدلیہ کے ذریعے کشمیر کا بھارت میں انضمام چاہتا ہے لیکن یہ حربے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عوامی مجلس عمل اجلاس، جس میںتاجر برادری ، طلباء ، ائمہ مساجد اور سیول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی، سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے 35-اے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ کو ہٹانے کا منصوبہ صرف یہاں کی مسلم آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے اور کشمیریوں کے پیدائشی حق یعنی حق خود ارادیت جس کا خود ہندوستان اور اقوام متحدہ نے کشمیری عوام سے وعدہ کیا ہے کو چھینا ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ بھارت عدلیہ کا سہارا لیکر35-A کو ہٹا کر کشمیر کا بھارت کیساتھ انضمام چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کشمیری عوام ایسے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور وہ اپنے حق کی خاطرپچھلے70 سالوں کی طرح برابر پُر امن اور بہادری سے ایسے حربوں کامقابلہ کریں گے۔جی ایس ٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  میرواعظ نے کہا کہ ہندوستان کی قیادت کو لگتا ہے کہ اس قانون کو لاگو کرنے سے کشمیر کا اقتصادی انضمام ہندوستان کی باقی ریاستوں سے ہوا ہے بالکل اُسی طرح جس طرح انہیں لگا تھا کہ ـ’نوٹ بدلی‘ سے یہاں حق خود ارادیت کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا ایک اور حملہ بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے جاری ہے جس کے تحت یہاں کی قیادت کو بدظن کرنے کی ناکام کوشش کے تحت مزاحمتی  قیادت کو بدنام کرکے انہیںگرفتار اور ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار کشمیر میںاپنے حق کیلئے اٹھ رہی پُر امن آوازوںکو دلی کے تہاڑ جیل میںگرفتار رکھنے میں ہچکچاہت محسوس نہیں کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا میرے اہل خانہ اور دوستوں کوحکومت کی پشت پناہی پرNIA کی جانب سے نوٹس ارسال کرنا نہایت ہی شرمناک ہے۔انہوںنے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم آپسی تعاون اور اتحاد کا بھر پور مظاہرہ کریں ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *