سرینگر// ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے 333 تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی ترقیوں کے احکامات صادر کئے ۔اس سلسلہ میں باضابطہ طور پر ایک حکمنامہ زیر نمبر 9 ؍ اور10 ڈی ایس ای کے آف 2018 بتاریخ 02 جنوری جاری کیا گیا ہے ۔اسطرح گزشتہ ایک برس کے دوران 4000 سے زیادہ ملازمین کو ترقی سے نوازا گیا ہے ۔ ادھر آج ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے آئی اے ایس اور کے اے ایس جیسے مسابقہ جاتی امتحانات کی کوچنگ اور تربیت کیلئے یکم جنوری 2018 کو لئے گئے چیف منسٹرس۔سُپر ففٹی کوچنگ کیلئے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جوکہ ڈائریکٹوریت کی ویب سائٹdsek.nic. پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔کامیاب قرار پائے اُمیدوار کی 6 ماہ کے لئے کوچنگ اگلے ہفتہ سے شروع ہورہی ہے۔یاد رہے اس ٹیسٹ میں 400 کے قریب طالب علموں نے شرکت کی تھی جن میں سے 50 طلبہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے آج ہی ایک حکمنامہ زیر نمبر DSEK 11 Of 2018 بتاریخ 2 جنوری 2018 کے تحت مزید 14 پرائیویٹ کوچنگ مراکز کے حق رجسٹریشن کے احکامات صادر کئے ہیں۔اس بارے میںڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیرنے کہا ہے کہ ر یاستی وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری کی ہدایات کے تحت یہ اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم جہاں طلاب علموں کو تعلیم کے بہتر مواقعے فراہم کرنے کا وعدہ بند ہے وہیں محکمہ کے ملازمین کے جائز مطالبات کو مرحلہ وار طور پر پورا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمہ کی جانب سے کئی اور انقلابی قدم اُٹھائے جارہے ہیں۔