سرینگر// چیف انجینئر کمرشل اینڈ سروے ونگ کی ایک اطلاع کے مطابق شاخ تراشی اورحبک ،لال بازار اور کاٹھی دروازہ 33کے وی لائین کی ضروری مرمت کے پیش نظر ان علاقوں جنہیں لال بازار اور کاٹھی دروازہ ریسوینگ سٹیشنوں سے بجلی فراہم ہوتی ہے ۔میں 3جولائی کو صبح 10بجے سے 5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔اس کے علاوہ کھنموہ ،سڈکو 33کے وی لائین کی مرمت کے دوران 6جولائی کو متعلقہ علاقوں میں صبح 10بجے سے 5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔