لیفٹیننٹ گورنر کا وزیراعظم اور دیہی ترقی کے وزیر کا شکریہ
یو این آئی
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 316سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘پی ایم جی ایس وائی-IV کے تحت 4 ہزار 2 سو 24 کروڑ روپئے کی لاگت کے ان پروجیکٹوں سے 390بستیوں کورابطہ فراہم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلا علاقہ ہے جسے پی ایم جی ایس وائی-IV کے تحت منظوری ملی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹوں میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘پی ایم جی ایس وائی-IV کے بیچ-1 کے تحت 390بستیوں کو کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے 4224 کروڑ روپیے کی تخمینہ لاگت سے 316 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دینے پر میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کا مشکور ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ جموں و کشمیر تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلا علاقہ ہے جسے پی ایم جی ایس وائی-IV کے تحت منظوری ملی ہے ‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’1781کلومیٹر طویل سڑک کی منظوری سے دیہی سڑکوں کے رابطے کو فروغ ملے گا اور دور دراز علاقوں میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا‘۔