سرینگر//تنخواہوں اور اجرتوں سے محروم مستقل و عارضی ملازمےن کو راحت دےتے ہوئے رےاستی حکومت نے اعلان کےا ہے کہ 31 مارچ تک تمام واجب الادا رقومات کو واگزار کےا جائےگا ۔ وزےر خزانہ ڈاکٹر حسےب درابو نے کہا ہے کہ بےشتر سرکاری ملازمےن کی تنخواہوں و اجرتوں کو واگزار کےا گےا ہے اور دےگر تمام ملازمےن کے بقاےا جات کو مارچ کے آخر تک واگزار کےا جائےگا ۔ گزشتہ اےک ہفتے سے مختلف سرکاری محکموں مےں تعےنات مستقل و عارضی ملازمےن کی جانب سے تنخواہوں کی عدم دستےابی پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہا ہے اور آئے روز مختلف سرکاری محکموں مےں تعےنات ملازمےن تنخواہوں کی واگزاری کو لے کر سراپا احتجاج ہےں ۔ جہاں پی اےچ ای کے عارضی ملازمےن نے چےف انجےنئر کے صدر دفتر واقع سلک فےکٹری راجباغ پر دن و رات دھرنا دےا وہےں آنگن واڑی ورکرس اےنڈ ہےلپرس بھی سڑکوں پر سراپا احتجاج نظر آئےں ۔ اس کے علاوہ دےگر محکموں سے تعلق رکھنے والے مستقل و عارضی ملازمےن بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے تنخواہوں کی عدم دستےابی کو لے کر سراپا احتجاج نظر آئے ۔ اس سلسلے مےں رےاست کے وزےر خزانہ ڈاکٹر حسےب درابو کے ساتھ رابطہ قائم کےا تو انہوں نے کہا کہ بےشتر ملازمےن کی التواءمےں پڑی تنخواہوں کو واگزار کےا گےا ہے اور ےہ کہ محکموں کو اس ضمن مےں فنڈس بھی واگذار کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک تمام واجب الادا رقومات کو واگزار کےا جائےگا تاکہ ملازمےن وقت پر اپنی تنخواہےں حاصل کر سکےں ۔ ےاد رہے کہ لالچوک مےں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران مختلف محکموں مےں تعےنات کےجول اور ڈےلی وےجر ملازمےن نے تنخواہوں کی عدم دستےابی کے نتےجے مےں احتجاجی مظاہرے کئے جن مےں پی اےچ ای ، ساکھشار بھارت مشن اور دےگر ملازمےن وغےرہ شامل ہےں ۔