عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی مسلسل مہم میں مزید 3منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا اور ان سے 11 گرام وزنی ہیروئن برآمد کی ہے ۔ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص اطلاع پرسرتھل موڑ کشتواڑ میں خصوصی ناکہ قایم کیا گیا۔گاڑیوںاورپیدل چلنے والوں کی چیکنگ کے دوران ناکہ پارٹی نے ایکو گاڑی زیرنمبر JK17-8837 کو روکا۔ مذکورہ گاڑی و سامان و اسمیں موجود افراد کی ذاتی چیکنگ کے دوران پولیس نے انکے قبضے سے 11 گرام وزنی ہیروئن برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت گاڑی کے ڈرائیور محمد وسیم ولد محمد رمضان ساکنہ کولنا پتیمہل ، محمد اشرف اورمدثر احمد ولد محمد اقبال ساکنہ بدھی بھلیسہ ضلع ڈوڈہ کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے اس کے مطابق قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیرنمبر 257/2023 پی ایس کشتواڑ میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ُُ
اکھرال میں 3 کلو گرام بھنگ برآمد
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن پولیس نے منگل کو رامسو پولیس سٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے برف سے ڈھکے شروادھر پہاڑی سے لاوارث پڑی تین کلو گرام سے زیادہ بھنگ برآمد کی۔پولیس ذرائع کے مطابق پولس چوکی اکھرال کی ایک ٹیم آرمی (12,RR) کے ہمراہ اکھرال کے شروادھر ریج پر گشت کر رہی تھی کہ دو پیکٹ برآمد ہوئے جن میں 3 کلو گرام اور 148 چرس (چرس) ایک نامعلوم شخص کی طرف سے رکھی گئی تھی اور اس کو ڈھانپ دیا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیکٹ وہاں پڑے پڑے تھے۔اس سلسلے میں کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔مزید تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن رامسو میں سیکشن 8/20 این ڈی پی ایس کے تحت ایف آئی آر، 122 آف 2023 درج کی گئی۔