مظفرآباد//پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے 3 مئی کو’آزادکشمیر‘ کے عوام کی جانب سے کشمیر کے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔موصولہ بیان کے مطابق اس ضمن میں تمام اضلاع میں ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں طلاب کی بڑی تعداد کے علاوہ سیاسی زعمائ، سول سوسائٹی ،وکلاءاور تاجر تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔بیان کے مطابق وزیراعظم خود مظفرآباد میںمرکزی ریلی کی قیادت کریںگے اور یو این اور مبصر کو یاداشت پیش کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بغیر کسی تفریق کے اکٹھے ہو کر لائن آف کنٹرول کے اس پار بھائیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے گھروں سے باہرآئیں۔