سرینگر// ڈل جھیل اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیو لپمنٹ اتھارٹی (LAWDA) نے سوموار کوچشمہ شاہی ،تیل بل اور نشاط علاقوں میں کئی ڈھانچوں کو منہدم کیاجبکہ 3عمارات کو سیل کردیا گیا جو غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیں تھیں ۔لائوڈا کے انفورسمنٹ آفیسر کی ہدایت پرلائوڈا کی ایک خصوصی ٹیم نے اشبر ،چشمہ شاہی ،نشاط اور تیل بل علاقوں میں کئی ڈھانچوں کو مہندم کیا جبکہ اس دوران ٹیم نے ان 3زیر تعمیر عمارتوں کو بھی سیل کردیا جو غیر قانونی طور پر تعمیر کی جارہی تھیں ۔ لاوڈا کے ایک ترجمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ عدالتی احکامات کے تحت من وعن زمینی سطح پر متحرک ہے اورجھیل ڈل کے گرد و نواح میں انہدامی مہم جاری رہے گی ۔