عظمیٰ نیوزسروس
جموں// ویشنو دیوی مندر کی یاترا ناساز گار موسمی صورتحال کی وجہ سے 3روز بعد بدھ کی صبح بحال ہوئی۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی بدھ کو ویشنو دیوی یاترا کو بحال کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم ناساز گار ہونے کی وجہ سے اس یاترا کو بنا بر احتیاط معطل کر دیا گیا تھا۔ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ خراب موسمی ایڈوائزری کے پیش نظر، ویشنو دیوی یاترا کو 5سے 7اکتوبرتک معطل کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یاترا 8اکتوبر سے دوبارہ بحال ہوگی۔دریں اثنا بورڈ نے گذشتہ شام بتایا کہ تمام یاترا رجسٹریشن کاؤنٹر 8اکتوبر صبح 6:00بجے سے چلائےگئے۔یاتریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مزید معلومات کے لیے سرکاری مواصلاتی چینلز کے ذریعے اپ ڈیٹ رہیں۔