بلال فرقانی
سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر انتظامی سروس کے3افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ اسکے علاوہ مختلف محکموں میں تعینات 6 پرائیوٹ سیکریٹریوں کے تبادلے بھی عمل میں لائے گئے۔سرکاری آرڈر کے مطابق عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر مفتی فرید الدین کو تبدیل کرکے رائل سپرنگ گالف کورس میں بطور سیکریٹری تعینات کیا گیا اور بخشی جائوید ہمایوں کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل خورشید احمد شاہ کو تبدیل کرکے دستیاب اسامی کی جگہ پر ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان مشتاق احمد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل تعینات کیا گیا۔
عمومی انتظامی محکمہ سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے منگل کو جاری آرڈر میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں لائے گئے ان تبادلوں اور تقرریوں کے تحت جموں کشمیر فارنسک سائنس لیبارٹری کے ڈائریکٹوریٹ میں تعینات پرائیوٹ سیکریٹری نریند سنگھ کو تبدیل کرکے محکمہ جل شکتی میں تعینات کیا گیا جبکہ محکمہ جل شکتی(آبپاشی و فلڈ کنٹرول) میں تعینات انچارج پرائیوٹ سیکریٹری منوہر لال کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں محکمہ اے آر آئی و ٹرینگس میں تعینات کیا گیا۔ محکمہ اے آر آئی و ی ٹرینگس میں تعینات انچارج پرائیوٹ سیکریٹری سعادت جان کو عمومی انتظامی محکمہ میں مزید تقرری کیلئے انتظار کرنے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ انچارج پرائیوٹ سیکریٹری سروس سلیکشن بورڈ ،نریش کمار کو تبدیل کرکے جموں کشمیر فارنسک سائنس لیبارٹری کے ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر جونیئر سٹینو گرافر سنیل کمار کو محکمہ جل شکتی میں انتظامی سیکریٹری کے ساتھ کام کرنے کیلئے تعینات کیا گیا جبکہ سنیئر اسسٹنٹ، دلیپ دھر، جو کہ فی الوقت محکمہ جل شکتی(آبپاشی و فلڈ کنٹرول) میں تعینات ہے، کو اپنے اصل محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے سٹیٹ پراکیورٹمنٹ اینڈ سپلائز ایجنسی میں فوری طور پر واپس طلب کیا گیا۔