۔29روز بعد کورونا کے 8 معاملات

پرویز احمد

سرینگر //سنیچر کو اچانک کورونا متاثرین کی تعداد میں اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ سنیچر کو 29دنوں کے بعد جموں و کشمیر میں 5سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 8افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 28اکتوبر کو جموں و کشمیر میں 7افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 356ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں وکشمیر میں53ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے15اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 8افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 8افراد میں جموں صوبے میں 2جبکہ کشمیر میں 6افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے کے بڈگام، پلوامہ ، کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 6افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 6افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 3، باہمولہ میں 1، اننت ناگ میں 1، کولگام میں 1شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 5ہزار 301ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 94دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ادھمپور،راجورہ، ڈودہ ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں 2افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار55ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 53ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔