سرینگر//حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے 652ویں عرس مبارک کے سلسلے میں وادی ،لداخ اور جموں میں ایام متبرکہ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں خطہ کشمیر کے تاریخی خانقاہِ معلی حضرت میر سید علی ہمدانیؒ سرینگر میں ۳۰ ماہ ذی القعد سے ایام معتبرکہ جاری ہیں۔ جہاں ان دنوں نمازِ عصر کے بعد خطمات المعظمات، دورد و ازکار، اوراد خوانی اور مولود خوانی کی روح پرور مجالس جاری ہیں۔عرس کی تقریب منگلوار 29اگست (۶ماہ ذی الحج) منائی جارہی ہے۔ عرس کی تقریب پر حسب قدیم جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ اور بقعہ عالیہ کے سرپرست اعلیٰ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی اس روز 12بجے دن کے بعدحضرت میر سید علی ہمدانی ؒکی سیرت، تعلیم، علمی اور روحانی کمالات پر روشنی ڈالیں گے ۔