سرینگر//تحریک حریت اسلامی کلینڈر کے نئے سال کے آغاز اور شہادت امام حسینؓ کی مناسبت سے28؍ستمبر جمعرات 11:00بجے حیدرپورہ مرکزی دفتر تحریک حریت کے احاطہ میں شہادت امامِ حسینؓ کی نسبت سے ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’نقشِ اِلّااللہ بر صحرا نوشت۔۔۔۔ سطرِ عنوانِ نجاتِ ما نوشت‘‘ کا انعقاد عمل میں لارہی ہے۔ سیمینار کی صدارت تحریک حریت چیئرمین سید علی گیلانی کررہے ہیں اور اس میں کئی علمائِ دین اور اسلامی تنظیموں کے نمائندے اظہار خیال کریں گے اور فلسفہ شہادت پر قرآن وسنت کی رُو سے روشنی ڈالیں گے۔ تحریک حریت جموں کشمیر نے خاص وعام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دینی تقریب میں وقت کی پابندی کے ساتھ شریک ہوکر ماجور ہوجائیں گے۔