سرینگر// 27سال پرانے ایک مقدمہ میں حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے نام بھدرواہ کی ایک عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیا ۔بھدر واہ کی ایک پولیس ٹیم سیدعلی گیلانی کوحراست میں لینے کیلئے کشمیر وارد ہوئی ،تاہم طویل عرصے سے نظر بند مزاحمتی لیڈر کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ بھدرواہ کی ایک عدالت نے ایک کیس کے حوالے سے سید علی گیلانی کے نام وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔معلوم ہوا ہے کہ27برس قبل سید علی گیلانی کے خلاف ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر 169/1989درج کیا گیا تھا ۔سید علی گیلانی پر الزام تھا کہ انہوں نے بھدر واہ میں ایک تقریب کے دوران ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔اس حوالے سے بھدر واہ پولیس تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ مقامی عدالت میں اس کیس کی سماعت بھی ہورہی تھی ۔ بھدرواہ کی ایک عدالت مذکورہ مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے گیلانی کے نام وار نٹ گرفتا ی جاری کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ بھدرواہ کی ا یک پولیس ٹیم وارنٹ کو لیکر سرینگر وارد ہوئی اور پولیس تھانہ ہمہامہ کی ایک ٹیم کے ہمراہ گیلانی کے گھر گئی ،جہاں انہوں نے گیلانی کو ار نٹ گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا ،جس دوران سید علی گیلانی نے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا ۔تاہم مذکورہ ٹیم نے گیلانی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی ۔حریت ترجمان نے وارنٹ گرفتاری کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔