Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

۔27دسمبر 63ء: تحریک موئے مقـدس ﷺ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 28, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
2قسط
 کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ محض بخشی کے پر کترنے کا پلان تھا لیکن کچھ اورلوگوں کا کہنا ہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں جو دھچکا پنڈت نہرو کو لگا تھا،جس کے بعد نہرو امریکہ اور اس کے مغربی حلیفوں کے دائرہ اثر میں آکے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے امریکہ نے جودبائو نہرو پر ڈالا ،اس کی شدت کو کم کرنے کیلئے یہ ایک ’’نئی صبح کا آغاز‘ ‘  تھا۔صادق کی تخت نشینی کے ساتھ ہی سرینگر کے گلی کوچوں میں سرکاری محکمہ اطلاعات کی جانب سے اشتہار چسپاں کئے گئے،جن پر لکھاگیاتھا، ’ ’نئی حکومت کے نئے کام‘‘ یہ نیا بیانیہ تھا ، آزاد روی کی پالیسی کا۔اسی پالیسی کے تحت اپریل ۱۹۶۴ ء میںشیخ صاحب اور ان کے محبوس رفقاء کو رہا کرکے ان کے خلاف بدنامِ زمانہ مقدمات ’’ کشمیر سازش کیس ‘ حضرت بل قتل کیس ‘‘ وغیرہ واپس لے کر اقوم عالم کو یہ باور کرایا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے پنڈت نہرو اپنی زندگی کے آخری ایام میں کوشاں ہیں۔ اس کے برعکس ایک اور رائے یہ ہے کہ بخشی غلام محمد کو ہٹا کے صادق کو مسند اقتدار پر براجمان کرکے دفعہ  370 میں جو جان تھی، مقصد اس کی سانسیں سکیڑنا اور اس کی رگوں کو اور بھی کمزور کر نا تھا تاکہ دفعہ آگے  370اپنی موت آپ مرجائے۔ جیسا کہ ہوا بھی کہ صادق کے ابتدائی حکومتی اقدامات یعنی وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ ، صدر ریاست کو گورنر میں تبدیل کرنا اور بھی بہت سارے دور رس اقدامات جیسے سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار اور راشٹرپتی کوگورنر کے ذریعے زمام اقتدار سونپ دینا اس دور کے ’’کار نامے ‘‘ تھے   ؎
کس کا یقین کیجئے، کس کا یقین نہ کیجئے 
لائے ہیں بزم ناز سے یار خبر الگ الگ
موئے مقدس ؐکی بازیابی کا سرکاری اعلان ہوتے ہی ،جو کہ میری یاداشت کے مطابق دن ڈھلنے کے بعد ہوا، شہر خاص کی گلیوں اور کوچوں میں یہ نعرہ گونجنے لگا ’’ اس کی شناخت کون کرے گا ۔۔۔ میرواعظ ( مولانا یوسف شاہ ) یا عبداللہ ‘‘ ؟ یہ نعرہ اس بات کی نشاندہی کر رہا تھا کہ ۱۹۴۷ ء سے جو بیانیہ آہنی ہاتھوں سے دبایا گیا،اس کا اعادہ ہورہا ہے،اس اعادے کی تجدید اُس وقت زور شور سے ہوئی جب شیخ محمد عبداللہ اور ان کے رفقاء کو جموں و ادھم پور جیل سے رہا کرکے لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ان کے استقبال کے لئے جموں ،ڈوڈہ، بھدرواہ ،بانہال، قاضی گنڈ، اسلام آباد اور سرینگر کی گلیوں اور سڑکوں پر اُمڈ آیا اور اس نعرے کا استقبال کیا جس کی پاداش میں قد آور لیڈر اور دنیا کی جمہوریت کے علمبردارنہرو کے یارِ خاص شیخ صاحب کو پابندسلاسل کیا گیا تھا۔ شیخ صاحب کی سرینگر آمد کے روز بانہال سے کھادن یار تک جہلم اور اس کے کناروں پر فقیدالمثال چراغاں کیا گیا جو کہ میں نے اب تک نہیں دیکھا ہے۔( کہتے ہیں کہ قدیم کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے طبقے سے وابستہ حکمران ویتستا یعنی جہلم میں سال کے ایک دن ایسے ہی چراغاں کا اہتمام کیا کرتے تھے)۔موئے مقدس ؐکی بازیابی کے ساتھ ہی لوگوں نے ’’ اصلی ملزم کو پیش کرو‘‘ کا مطالبہ زور وشور سے کیالیکن ایک دو غیر اہم اور غیر معروف لوگوں کو پکڑ کے جیل میں ڈال دیا گیا اور یہ پروپگنڈہ دن و رات آل انڈیا ریڈیو اور دلی کے میڈیا سے کرایا گیا کہ اصلی ملزم کو پکڑا گیالیکن یہ معمہ تا ہنوز معمہ ہی بنا ہوا ہے کہ آخر کار موئے مقدسؐ کو حضرت بل سے کس بد بخت نے دست درازی کر کے اُٹھوا لیا تھا ؟؟؟یہ بھی معمہ ہی ہے کہ موئے مقدس کیسے بازیاب ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔؟
تحریک موئے مقدسؐ کا سب سے اہم نتیجہ یہ نکلا کہ ۱۹۵۳ ء سے کشمیر کے سیاسی ماحول پر جو ہوکا عالم طاری تھا، وہ یکسر ختم ہو کے تحریک میں نئی جان ڈالی گئی اور لوگ مسئلہ کشمیر حل کرانے پر کمر بستہ ہوگئے۔ کشمیر کے سیاسی منظر پر کچھ نئے کردار اُبھرے جن میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور میرواعظ مولانا محمد فاروق مرحوم شامل قابل ذکر تھے۔اس کے ساتھ ہی مذ ہبی اور کچھ سماجی تنظیمیں اور ان کے کارندے  بھی جیسے مولوی محمد یاسین ہمدانی، مولوی قاسم شاہ بخاری،آغا صاحب بڈگامی، مولوی محمد عباس انصاری،مولوی عبدالاحد جامی،مولوی نورالدین،مفتی محمد جلال الدین،قاری سیف الدین،مرحوم غلام احمد میر اور صوفی احمد مسلم وغیرہ منصٔہ شہود پر آگئے۔ کشمیر کے سیاسی ماحول میں ۱۹۵۳ء سے۱۹۶۳ ء تک یا تو دلی کی پشت پناہ سرکاری نیشنل کانفرنس اور حقیقی نیشنل کانفرنس جو کہ ۱۹۵۸ء میں محاذ رائے شماری کے نام سے نئے سٹیج اور نئے کاز کے ساتھ ابھری ، انہی کا کشمیر کی سیاست پر غلبہ تھا لیکن موئے مقدسؐکی ایجی ٹیشن نے نئے سیاسی عناصر کو جنم دیا جس کو بعد میں ایک نئے چیلنج کے طور پر مانا گیا اور نئے سرے سے ’’ شیر بکرا ‘‘ فسادات کو ہوا دی گئی۔تحریک موئے مقدسؐ ایک عظیم عوامی تحریک تھی،اس کے اختتام پر مجھ جیسا طفلِ مکتب اس وہم میں مبتلا تھا کہ ایسی عظیم تحریک پھر کبھی رونما نہیں ہوگی لیکن خدائی فیصلے انسانی عقل کے ماتحت کبھی نہیں رہے ہیںْ ۱۹۹۰ ء کی ابتداء میں جو ’’ چرار شریف چلو ‘‘ جیسے جلوس بر آمد ہوئے، اسی طرح ۲۰۰۸ء ،۲۰۰۱۰ ء اور پھر ۲۰۱۶ ء میں جو ہمہ گیر عوامی تحریک کی جہت رہی،اس کو دیکھ کر یہی باور ہوتاہے کہ ہم خاکی مخلوق کو خواہی نہ خواہی غیبی طاقت کے آگے سر تسلیم خم کرنا ہی پڑتا ہے۔ذوقِ طلب، ذوقِ جستجو اور منزل کی تلاش فکروعمل کی دنیا میں رواں دواں رہتی ہے، اسے ساحران فرعون سے مسحور نہیں جا سکتاہے بلکہ اندھیرے میں اس کی رہنمائی ’’ یدِ بیضا ‘‘ سے ہوتی رہتی ہے      ؎
 جز ذوقِ طلب ، جز ذوقِ سفر کچھ اور مجھے منظور نہیں
اے عشق بتا اب کیا ہوگا ؟ کہتے ہیں کہ منزل دور نہیں 
( ختم شد)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?