حسین محتشم
پونچھ//ہندوستانی فوج نے 26 ویں کرگل وجے دیوس کی یاد میں پریتم اسٹیڈیم، پونچھ میں ایک میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب سے تربیت حاصل کر رہے لڑکوں اور لڑکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب کے کوچ سید طلعت وسیم کو کلب کی جاری ترقی اور نوجوانوں کی مصروفیت میں ان کی وقف خدمات اور قابل ستائش شراکت پر اعزاز سے نوازا گیا۔ میراتھن میں ضلع ترقیاتی کمشنر مہمان خصوصی تھے اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے مہمان اعزازی کے طور شرکت کی۔پرویز ملک آفریدی نے بتایا کہ راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب نے پونچھ کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے انڈیا ایماری کے زیر اہتمام پروگراموں میں مسلسل حصہ لے رہے ہیں، جو نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور کھیلوں کے ذریعے صحت اور نظم و ضبط کے کلچر کو فروغ دینے کے اپنے عزم ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے ایسے متاثر کن ایونٹس میں کلب کو باقاعدگی سے شامل کرنے پر ہند فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کمیونٹی کے جذبے کو مضبوط کرنے میں پلیٹ فارم کے ہند فوج کیکردار کو سراہا۔