سرینگر//26ویں سٹیٹ فٹبال چیمپین شپ2018-19(کشمیرچپٹر)کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں رئیل کشمیر فٹبال کلب کا جے کے ایس پی ڈی سی فٹبال کلب کے درمیان ٹی آر سی گرائونڈ میں اتوار کو مقابلہ ہوا۔رئیل کشمیر کے شہبازنے ایک بہترین گول کرکے سب کو حیران کیا۔کھیل کے35ویں منٹ میں جے کے ایس پی ڈی سی نے کارنر کک کے ذریعے کھیل کو برابر کرنے کی کوشش کی جسے رئیل کشمیر کے گول کیپرزاہد نے خوبصورتی کے ساتھ بچایا ۔دوسرے نصف کے گیارہویں منٹ میںرئیل کشمیر کے شاہد نے ایک بہترین کوشش کی کہ جے کے ایس پی ڈی سی کیخلاف گول کریں لیکن وہ اپنا نشانہ خطا کر گئے ۔دوسرے نصف کے17ویں منٹ میں جے کے ایس پی ڈی سی کے سکینڈ ہاف عاقب نے رئیل کشمیر کیخلاف گول کرنے کی زبردست کوشش ی لیکن کامیاب نہ ہوئے ۔ میچ کے آخر تک کھیل زبردست شاندار رہا اور جے کے ایس پی ڈی سی نے مقابلہ برابر کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔اس طرح یہ میچ رئیل کشمیر نے جے کے ایس پی ڈی سی کو ایک گول سے ہرا کر جیت لیا ۔اس طرح کشمیر چپٹر سے دوٹیموںڈی ایف اے سرینگر اوررئیل کشمیر ایف سی نے کوالیفائی کیا ہے۔ڈی ایف اے سرینگر نے پہلے ہی جے کے ایس آرٹی سی کوپہلے سیمی فائنل میں شکست دیدی ہے ۔ڈی ایف اے سرینگر اوررئیل کشمیر ایف سی اب جموں کے دو فائینلسٹ ٹیموں سے نبردآزماہوں گے۔